ڈالر کے انٹربینک نرخ میں معمولی اضافہ

123-119.jpg

کراچی: اگلے تین ماہ میں 8.3 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے چیلنجز اور انفلوز کا راستہ ہموار نہ ہونے کے باعث جمعرات کو ڈالر کی قدر زیادہ نہ بڑھ سکی۔

 کاروبار کے نصف دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی تیز رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226.75 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھے۔

ملک سے سبسڈائز گندم اور کھاد کی پڑوسی ملک اسمگلنگ سے روپیہ پر دباؤ بڑھنے سے متعلق وزیرخزانہ کے بیان اور متعلقہ اداروں کے ذریعے گندم اور کھاد کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جیسے اقدامات کے اعلان کے سبب اختتامی لمحات میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 4 پیسے کے اضافے سے 226.41 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 235.50 روپے پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

Top