ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ، بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

13.png

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مرحوم شوہر کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

یہ ویڈیو کئی سال پرانے ایک ٹیلی ویژن شو کی ہے جس میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان کی بیٹی دعا موجود ہے جبکہ عامر لیاقت مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ‘ اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور عامر لیاقت کے مداح کمنٹس میں ان کی مغفرت کیلئے دعائیہ کلمات لکھ رہے ہیں۔

چند صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی یادگار دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے تاہم ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

شیئر کریں

Top