ڈونلڈٹرمپ کا مواخذہ ہوگا امریکی سینیٹ نے منظوری دیدی

Chamber-US-Senate-Washington-DC.jpg

مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی،6ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا
واشنگٹن(آ ئی این پی ) امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی، مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی جب کہ ری پبلکن پارٹی کے 6 ارکان نے بھی مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی میڈیا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلیے سینیٹ میں کیپٹل ہل مظاہرے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے، ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی جب کہ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر کریں

Top