ڈیم کیلئے عوام بڑی قربانیاں دیں :خالد خورشید ،اہم منصوبے جلد مکمل ملازمتوں پر دیامر کو ترجیح دینگے:چیئرمین واپڈا

pic_1612451337.jpg

اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت جاری منصوبوں میں تیزی لائی جائے ، اوورسیز کوٹے میں دیامر کے لوگوں کو خصوصی ترجیح اورغیرملکی یونیورسٹیزمیں طلبہ کوسکالرشپ دلائی جائے،وزیراعلی
23سکولوں پر جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے گا، حکومت کی نمائندہ ٹیم واپڈا ماہرین کیساتھ بیٹھ کر تفصیلات کو حتمی شکل دے،سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائیگا،جنرل (ر)مزمل
اسلا م آباد(بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کے مابین ملاقات ہوئی اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی گلبر خان ، حاجی شاہ بیگ اور معاون خصوصی حاجی حیدر خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ضلع دیامر گلگت بلتستان کا پسماندہ ضلع ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے واپڈا کی جانب سے دیامر کی ترقی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے دیامر بھاشا ڈیم ملک کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز) کے تحت جاری منصوبوں میں تیزی لائی جائے دیامر کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اوورسیز کوٹے میں دیامر کے لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جائے اور ملکی اور بین الاقوامی یونیورسٹیز میں دیامر کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے خصوصی سکالر شپ دیئے جائیں دیامر بھاشا ڈیم کی ملازمتوں میں بھی دیامر کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز) کے تحت جاری منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔ 23سکولوں پرکام جاری ہے جن کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ حکومت گلگت بلتستان کی نمائندہ ٹیم واپڈا ماہرین کیساتھ بیٹھ کر تفصیلات کو حتمی شکل دے۔ اس بات پر اتفاق ہے کہ سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز) کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے ملازمتوں میں دیامرکے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیراعلی

شیئر کریں

Top