کانوں کا میل، مدافعتی نظام کا ایک اہم حصہ

l_274114_010421_updates-44.jpg

کانوں کے میل کو عمومی طور پر ایک گندی چیز سمجھا جاتا ہے جس کا صاف کیا جانا ضروری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کس جس طرح پیسہ ہاتھ کا میل ہونے کے باوجود ہمارے لیے ضروری ہے، اسی طرح کانوں کا میل بھی ایک حد تک ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔کانوں کی صفائی اچھی بات ہے لیکن کانوں کو بالکل ہی صاف کردینا یہ صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ کانوں کا میل جسے انگریزی میں earwax کہتے ہیں، قدرت کا عطا کردہ عجیب مدافعتی نظام ہے۔اس کی سطح چپکدار ہوتی ہے اور یہی چپ چپاہٹ ہم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرتی ہے۔ یہ چپکدار مادہ باہر سے داخل ہونے والے جراثیم ، گردوغبار، فنگس یا کیڑے مکوڑوں کو اندر داخل ہونے سے روکتا ہے۔ ضرر رساں مادے اس پر چپک جاتے ہیں اور اندر تک نہیں پہنچ پاتے۔کانوں کے میل میں ایک انتہائی اہم خامرہ (enzyme) موجود ہوتا ہے جسے lysosyme کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا حیاتیاتی سالمہ ہوتا ہے جو کیمیائی تعامل کے ذریعے خوردبینی حیاتیات کے خلیوں کو توڑ دیتا ہے۔ lysozyme جراثیم اور فنگس وغیرہ کو 2 مرحلوں میں ختم کرتا ہے۔ اول جب کوئی جراثیم داخل ہوتا ہے تو میل کی چپکدار سطح اسے اپنے ساتھ چپکا لیتی ہے، اس سے جراثیم کی حرکت رک جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کمیمیائی عمل کے ذریعے اس جراثیم کے خلیات کو توڑ دیا جاتا ہے جس سے مضر صحت مادہ وہیں ختم ہوجاتا ہے۔

شیئر کریں

Top