کراچی پولیس نے ہنزہ کے بے گناہ طالب علم کی جان لے لی

g1-1.jpg

طالب علم سلطان رات کو گھر جا رہا تھا ، موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر پیدل جا رہا تھا ،پولیس نے بلاوجہ فائرنگ کر دی
گلگت بلتستان کے طلبا کا مومن آباد پولیس سٹیشن کراچی میں سخت احتجاج ،نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والاطالب علم جاں بحق واقعہ کے خلاف گلگت بلتستان کے طلبہ کا تھانہ سائٹ کراچی کے باہر شدید احتجاج سندھ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی اور واقعہ کی تحقیقات اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم سلطان کا تعلق ہنزہ کیعلاقے خان آباد سے ہے مومن آباد پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ ہنزہ سے تعلق رکھنے والا طالب علم سلطان کراچی میں ایک دکان چلارہے تھے اور ساتھ پرایویٹ امتحانات دیرہے تھے جو گزشتہ رات بایئکا پر اپنے رہائش کی طرف جارہے تھے پولیس مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں جس کی میت بھی ورثا کے حوالے نہیں کی گئی ہے دوسری طرف جانبحق ہونے والے گلگت بلتستان کے طالب علم سلطان کو پولیس کی جانب سے ڈکیت قرار دینے کے خلاف گلگت بلتستان کے طلبا کا مومن آباد پولیس سٹیشن کراچی میں سخت احتجاج جاری ہے ذرائع کے مطابق رات گئے سلطان موٹر سائیکل لے کر کے گھر جارہا تھا اور راستے میں موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوا جس کے بعد رائڑر اور سلطان پیدل موٹر سائیکل کو پیٹرول پمپ تک لے جارہے تھے. اسی دوران پولیس کی اندھا دھن فائرنگ سے طالب علم سلطان جانبحق ہوا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم کا تعلق غریب گھرانے سے جو ماں باپ کا اکلوتا بیٹا سہارا تھا.واقعہ کے خلاف گلگت بلتستان کے طلبہ اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے۔
فائرنگ

شیئر کریں

Top