کراچی کے مسائل کا جلد حل اور شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت

Arif-Alvi.jpg

شہر میں پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، شہر کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کراچی میں پانی کی صورتحال پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب
کراچی (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا جلد حل اور شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہر میں پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، شہر کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت کراچی میں پانی کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کی قلت کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی توانائی حماد اظہر، ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔اجلاس کو پانی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر ہونے والے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔ صدر مملکت نے ہدایت جاری کی کہ شہرکے مسائل کا جلد حل اور شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔

شیئر کریں

Top