کریم آبادہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی کمی،نرسنگ عملے کی من مانیاں

12345-350.jpg

ہنزہ(قیمت جان)ہنزہ میں متعدد سپشلسٹ اور ڈاکٹرز کی تعیناتی ہونے کے باوجود کریم اباد سول ہسپتال میں سپشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں جبکہ فی میل ونگ کریم اباد عرصہ دراز سے ڈاکٹر سے محروم فیمیل ونگ دو نرسنگ کے حوالے جبکہ فیمیل ونگ ہسپتال میں ڈی ایچ او نے رہائش اختیار کی ہے ڈی ایچ او کو سرکاری طور پر ہاوس رینٹ ملنے کے باوجود وہ کس طرح فیمیل ونگ میں رہائش پزیر ہیں عوام کریم اباد نے غم اور غصے کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر یہاں ڈاکٹر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سول ہسپتال کریم اباد میں سپشلسٹ ڈاکٹر موجود نہی کریم اباد گنیش التت سے مریض اس ہسپتال کا چکر کاٹتے ہیں لیکن سپشلٹ ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر علی اباد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جانا پڑتا ہے کریم اباد گنیش اور التت کے عوام نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری اور سکریٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کریم اباد سول ہسپتال میں سپشلٹ ڈاکٹر تعینات کیا جائے

شیئر کریں

Top