کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی ہے: شہزاد اکبر

243416_8368396_updates.jpg

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ملاقات کی جس میں کرپشن کے خاتمے، سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن کا تحفظ اور احتساب کا خاتمہ چاہتی ہے، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کے بل کی مخالفت ہارس ٹریڈنگ کی سپورٹ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہوتا، حکومت شفاف احتساب کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت مخالفین کے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے کسی لانگ مارچ سے فرق نہیں پڑے گا، حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کر دی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت شفاف اور بلا تفریق احتساب کی پالیسی پر گامزن ہے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور نہ ہی بنانے کی پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں کر پشن کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کر پشن جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں

Top