کورونا سے زیادہ متاثرعلاقوں کے تمام افراد کی ویکسی نیشن تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈاؤن شروع ،گلگت، ہنزہ ،غذر اور سکردو کے ایک درجن علاقوں میںکورونا کیسز بڑھنے پرعوامی نقل حمل کو محدود کر دیا گیا ، داخلی اور خار جی راستے بند ،سکیورٹی اہلکار تعینات
جب تک چاروں اضلاع کے کورونا سے متاثرہ علاقوںمیں رہائش پذیر تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن نہیں کی جاتی تب تک لاک ڈاون جاری رکھا جائے گا
گلگت( بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان حکومت نے چاروں اضلاع کے ایک درجن محلوں اور آبادیوں میں تمام افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہونے تک سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کو جنگی بنیادوں پر سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ آبادیوں میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور فیصلہ کیاگیا ہے کہ جب تک چاروں اضلاع میں لاک ڈاؤن کئے جانے والے مقامات کی مکمل ویکسینیشن نہیں کرلی جاتی تب تک لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گلگت، ہنزہ ،غذر اور سکردو کے ایک درجن علاقوں میںکورونا کیسز بڑھنے پرعوامی نقل حمل کو محدود کر دیا ہے جہاں باقاعدہ سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے مذکورہ علاقوں کے داخلی اور خار جی راستے بند ،سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
لاک ڈاؤن

شیئر کریں

Top