کور کمانڈرز کانفرنس ،کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ

05-1.jpg

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، آرمی چیف
راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطے کی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 239ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کور کمانڈر زکانفرنس کے دوران فورم نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا، کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال قربانیوں کا نتیجہ ہے،یہ قربانیاں پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے دی گئیں، کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا،کور کمانڈرز کانفرنس میں فاٹا میں سیکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ضم ہوئے اضلاع میں اصلاحات پر جلد عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،شرکا نے افغان مسئلے کے دیرپا حل کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کا ضامن ہے، شرکا نے کہا کہ قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے، قوم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،کور کمانڈرز نے بلوچستان، گلگت سمیت ملک میں دشمن ایجنسیوں کے عزائم کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس

شیئر کریں

Top