کھڑی شریف میں جنگل کے قانون کو لاگو کرنے کیلئے حالات خراب کیے جارہے ہیں:الطاف حسین

میرپور:امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور کمانڈر الطاف حسین نے کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز نہر اپر جہلم کے رقبہ جات پر قبضہ مافیا کو سپورٹ کرنے میں مصروف ہیں جو کہ کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا 

ہم نے ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کا مطالبہ عوامی مفاد میں کیا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپنے بیان میں کیا کمانڈر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایل اے 4 کھڑی شریف میں جنگل کے قانون کو لاگو کرنے کیلئے حالات خراب کیے جارہے ہیں

جماعت اسلامی نے ان ہی مسائل کی جانب گزشتہ روز بھی توجہ دلانے کی کوشش کی تھی جو شائد ڈپٹی کمشنر موصوف کو اچھی نہ لگی انہوں نے کہا ھے کہ ہم حلقہ کھڑی میں ہونے والے قبضہ جات کا ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں ان شا اللہ عوام دشمن ڈپٹی کمشنر کو یہاں سے ٹرانسفر کرا کے دم لیں گے اس سلسلہ میں جماعت اسلامی ضلع میرپور ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاج کے آپشن پر بھی غور کر رہی ھے #

شیئر کریں

Top