کین ولیمسن کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ میں درج

123-123.jpg

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سینچری بنانے والے کین ولیمسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں کین ولیمسن نے سرفراز کے ہاتھوں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

شیئر کریں

Top