گلگت میں کولٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد دو میڈیکل سٹور کو وارننگ دیکر فارغ کردیا گیا

received_1802996079861083.jpeg

گلگت(سپیشل رپورٹر)گلگت بلتستان کو غیر میعاری ادویات فراہم کرنے والی 6 دواساز کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا گیا گلگت میں کولٹی کنٹرول بورڈ کے 33واں اجلاس چیئرمین بورڈ کے چیئرمین عبید خان کے زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں دیگر ٹیکنیکل اور ڈاکٹرز پر مشتمل 5 رکنی ٹیم سمیت ممبران بھی شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوے ہارمان فارماسوڈیکل،فارماواٸز ،پاک ہیم انرنیشنل،ایل بروفارما،ایم ایس علیز فارما اور Xenon میڈیسن کمپنی کو غیرمعیاری دوا بنانے پر ڈرگ کورٹ میں کیس داٸر کردیا گیا۔اجلاس میں ایک میڈیکل سٹور کو ١٠ہزار روپے جرمانہ عاٸد جبکہ دو میڈیکل سٹور کو وارننگ دیکر فارغ کردیا گیا۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کرتے ہوے دیگر کمپنی جو اج میٹننگ میں شرکت نہیں کیا انکے خلاف اگلے اجلاس میں سخت کاررواٸی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر کریں

Top