گور نر کی یادگار شہداء پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

g3-3.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چنار باغ یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنر سید مہدی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ جنگ آزادی کے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کے بدولت ہم آزاد فضا میں سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرگورنر گلگت بلتستان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

شیئر کریں

Top