ہفتہ وار نصف گھنٹے وزن اٹھانے کی ورزش عمر بڑھا سکتی ہے

123-17.png

لندن(ویب ڈیسک)ہم جانتے ہیں کہ جسمانی طور پر تندرستی اور پٹھوں کی مضبوطی ہمیں بیماریوں سے بچانے کے علاوہ زندگی میں اضافے کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔ اب برطانوی تحقیق کہتی ہے کہ ہفتہ وار اگر 30 سے 60 منٹ وزن اٹھائے جائیں تو اس سے پٹھے اور عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور یوں عمر کی طوالت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل برائے اسپورٹس میڈیسن میں شائع ایک مقالے کے مطابق جسمانی مضبوطی کی تربیت اور ورزشوں سے عمر کی طوالت بڑھ سکتی ہے۔ اس ضمن میں وزن اٹھانے اور کھنچا یعنی اسٹریچنگ کی ورزشیں بطورِ خاص اہمیت رکھتی ہیں۔تحقیق کے مطابق لگ بھگ 4 لاکھ 80 ہزار شرکا پر کئے گئے سروے اور مطالعات کی 16 رہورٹوں کا تجزیاتی (میٹا) مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس سروے میں مختلف عمروں کے بالغ افراد شامل تھیاور اس لحاظ سے یہ ایک وسیع ڈیٹا بھی ہے جس کی اپنی شماریاتی اہمیت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں 30 سے 60 منٹ تک وزن اٹھایا جائے تو اس سے دل پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ قلبی صحت کے پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں یوں دیگر افراد کے مقابلے میں ان کی اوسط عمر زیادہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب خود ان کا معیارِ زندگی بھی بہتر ہوسکتا ہے۔تاہم ماہرین نے اس کے دوہرے فوائد کے لیے واکنگ اور جاگنگ پر بھی زور دیا ہے جس کے مزید بہتر اثرات سامنے آسکتے ہیں۔

شیئر کریں

Top