ہنزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے زخمی خاتون چل بسی

g5-1.jpg

ہنزہ (قیمت جان)حالیہ دنوں ناصرآباد شیناکی ہنزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والی خاتون جان بحق ہوگئی۔تفصلات کے مطابق حالیہ دنوں ناصرآباد شیناکی ہنزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر مکمل تباہ ہوچکا تھا۔جس میں ایک ماں اور 14 سال کا بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے۔بیٹا گلگت لے جاتے ہوئے زخموں کے تاب نالاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہوا تھا۔جبکہ ماں گلگت میں زیر علاج تھی اگلے ہی دن گلگت سے ڈاکٹروں نے پنجاب میں یا کسی بھی بڑے ہسپتال میں لے جانے کا مشہورہ دیا تھا۔جس کے بعد فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال کھاریاں لے کر گئے تھے اور سی ایم ایچ کھاریاں میں زیر علاج تھی۔مگر کل شام کو جان بحق ہوگئی۔ڈاکٹرز کے مطابق جان بحق ہونے والی خاتون کے اوپر چھت گرنے سے جسم کے اندر شیدید چھوٹیں آئی تھی جس میں جگر زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے خراب ہوا تھا۔جس کی علاج ممکن نہیں تھی۔اس لیے خاتون کا علاج ممکن نہیں ہوا۔مرحومہ کا نام اقبال بانو زوجہ خلفیہ مجیداللہ خان تھا۔اللہ تعالی کے حضور میں دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔اور پسمنداگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

شیئر کریں

Top