ہنزہ کا ایک ایک انچ زمین عوام کی ملکیت ہے،آصف سخی

کراچی(نمائندہ بادشمال)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آصف سخی نے کہا ہے کہ ہم ہنزہ کو مری بنیں نہیں دیں گے،کسی نے ہنزہ کے نوجوانوں کے حق پہ ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،ہنزہ کا ایک ایک انچ زمین دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک تقریبا 10ہزار مربعہ میل وہاں کے مقامی عوام کی ہزاروں سال سے ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو ریاست اور اس کے ادارے ہنزہ کے نونوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے اور دوسری طرف غیر مقامی سرمایہ داروں کو ریاست اور حکومت کی پشت پناہی کے ذریعے ہمارے وسائل پر قابض کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوامی ورکرز پارٹی عوام ہنزہ کو لے کر شاہرہ قراقرم (سی پیک روٹ) پر نہ ختم ہونے والے دھرنا شروع کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ششکٹ کے عمائدین اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اگر انتظامیہ اور ادارے بعض نہیں آئے تو حالات کے ذمہ دار انتظامیہ اور اداروں پر ہوگا۔ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا جی بی کے لوگوں کو زمینیں نہ بیچنے کا تلقین کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے وسائل پر قبضہ کرانے کی کوشش سمجھ سے بالاتر ہے۔ نوجوانان ہنزہ کو اپنے دھرتی ماں کی تحفظ کیلئے ایک ہو کر تحریک چلانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ہمارے آنے والے نسل برباد ہوجائے گی اور ہم اپنے کی گھر پہ پرائے ہو کر رہ جائیں گے۔

شیئر کریں

Top