انتخابی مہم کرونا ایس او پیز سیاسی جماوعتوں کی مشاورت سے منظور کرینگے چیف الیکشن کمشنر

204800_2098379_updates-1.jpg

محکمہ صحت دودن میں ایس اوپیزمرتب کرکے الیکشن کمیشن کوپیش کریگا،الیکشن کمیشن شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے سنجیدہ ہے
الیکشن کمیشن پاکستان کا انتخابات 2018 کیلئے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق گلگت بلتستان کے انتخابات کیلئے من وعن نافذکرنے کافیصلہ
گلگت(پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کو صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انعقاد، کوڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز اور ضابطہ خلاق وضح کرنے کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کے تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، نمائندوں اور سیکرٹری صحت گلگت بلتستان نے ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اے پی سی میں شریک تمام شرکاء نے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر25)
چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے متواتر تیسری بار آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے اس بات کا اعادہ کیا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان صاف، شفاف، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد میںسنجیدہ ہے اور اس امیدکا اظہار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کئے جائینگے اجلاس میںشریک ماہرین صحت کی پیش کردہ تجاویزکی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے آئندہ دو دنوں میں الیکشن سے متعلق ایس او پیز مرتب کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کی جائینگی جنہیں تمام سیاسی جماعتوں سے باہم مشاورت کے بعد منظور کی جائیگی اجلاس میں آنے والے عام انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق پر بھی بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات 2018 کیلئے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق من و عن گلگت بلتستان کے عام انتخابات 2020 کیلئے بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر

شیئر کریں

Top