سکالر شپ سیٹوں میں اضافہ جی بی طلبہ کے مسائل حل کرینگے گونر پنجاب

qwqwq.png

نگران وزیر اعلی نے لاہور میں مصروف دن گزارا ، گورنر پنجاب محمد سرور خان سے ملاقات ،یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور سکول آف اکنامکس کا دورہ
گلگت بلتستان حکومت قابل سٹوڈنٹس جتنے مرضی بھیجیں ہم انہیں نہ صرف داخلہ دیں گے، سکالر شپ کا بھی بندوبست کریں گے،وائس چانسلر
لاہور (بادشمال نیوز)نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل خان نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر انتہائی مصروف دن گزارا انہوں نے گورنر پنجاب محمد سرور خان سے ملاقات کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور سکول آف اکنامکس کا دورہ بھی کیا .گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں(باقی صفحہ7بقیہ نمبر56)
وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کے پنجاب میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی مشکلات اور سکالر شپ کے حوالے سے خصوصی درخواست کی اور کہا کہ گو کہ پنجاب کی یونیورسٹیاں اور کالجز گلگت بلتستان کے ساتھ محبت کرتی ہیں مگر اب بھی طلبا و طالبات کو داخلے کے کوٹہ اور سکالر شپ کی مد میں مشکلات کا سامنا ہے جن کا ازالہ ضروری ہے اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے اور سکالر شپ اور سیٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا .وزیر اعلی نے یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ کیا جہاں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات نے وزیر اعلی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا اس موقع پر وزیر اعلی نے اپنے مختصر خطاب میں یونیورسٹی آف لاہور کی خدمات کو سراہا اور کھا کہ مجھے پجناب کی اتنی اچھی درسگاہ میں گلگت بلتستان کے سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد دیکھ کر انتہائی خوشی حاصل ہوئی انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر اساتزہ کی گلگت بلتستان سے محبت پر بھی مسرت کا اظہار کیا اور انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامہ کی جانب سے قدرتی آفات کے موقع پر گلگت بلتستان میں فلاحی کاموں کے اقدام کو بھی سراہا اور فلاحی مد میں یونیورسٹی کو پانچ لاکھ کی گرانٹ کا بھی علان کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں وزیر اعلی کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور گلگت بلتستان کے طلبا کو چاروں صوبوں کے طلبا سے زیادہ قابل ذہین اور محنتی قرار دیا انہوں نے علان کیا کے گلگت بلتستان حکومت اچھے اور قابل سٹوڈنٹس جتنے مرضی بھیجیں ہم انہیں نہ صرف داخلہ دیں گے بلکہ سکالر شپ کا بھی بندوبست کریں گے .وزیر اعلی گلگت بلتستان نے لاہور سکول آف اکنامکس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر درسگاہ کے سربراہ اور دیگر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات پر اتفاق ہوا کے لاہور سکول آف اکنامکس گلگت بلتستان میں اپنا ریسرچ سنٹر قائم کرے گا .
گور نر پنجاب

شیئر کریں

Top