وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا فدا ناشاد

download.jpg

سکردو روڈ کے 7 کلو میٹر بڑے ٹنل کی تعمیر اور شتونگ نالہ کا رخ سدپارہ ڈیم کی جانب موڑنے کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان جلد کرینگے
عمران خان نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے وہ حقیقی معنوں میں ایک عوام دوست، محب وطن اور جرات مند قومی رہنما ہیں،تحریک انصاف امیدوار اسمبلی
گلگت(بادشمال نیوز)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے انتخابات گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدامحمدناشاد نے بتایا ھے کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوامی خواہشات اور گلگت بلتستان اسمبلی و گلگت بلتستان آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ قراردادوں کے مطابق گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے آج گلگت میں یوم آزادی گلگت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وہ اہم اعلان کیا جس کی توفیق گزشتہ 73 سالوں میں یکے بعد دیگرے آئے ہوئے کسی بھی سربراہ حکومت کو نہیں ہوئی تھی۔ یوں انہوں نے جہاں گلگت بلتستان کے عوام کی احساس محرومی کا ازالہ کر دیا ہے وہاں یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں ایک عوام دوست، محب وطن اور جرات مند قومی رہنما ہے۔ ان کے اس تاریخی اعلان نے گلگت بلتستان کے عوام کے دل موہ لئے ہیں جسے گلگت بلتستان کے وفادار عوام کبھی بھول نہیں سکتے بلکہ آنیوالے انتخابات میں ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ وابستگی کا بھر پور انداز میں ثبوت دیں گے۔ ساتھ ہی فدا ناشاد نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جس طرح جی بی کے اس اہم ترین دیرینہ مطالبے کی منظوری کا اعلان کیا ہے اسی طرح جگلوٹ سکردو روڈ کے 7 کلو میٹر بڑے ٹنل کی تعمیر اور شتونگ نالہ کا رخ سدپارہ ڈیم کی جانب موڑنے کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان بھی جلد کریں گے۔ متذکرہ ٹنل کی تعمیر سے جہاں بلتستان کا ملک کے دوسرے حصوں سے سفری فاصلہ 40 کلومیٹر کم ہو گا وہاں شتونگ نالہ کا رخ سدپارہ ڈیم کی طرف موڑنے سے ایک طرف سکردو شہر کے دونوں جانب ہزاروں کنال غیر آباد اراضی زیر کاشت لا سکے گا تو دوسری طرف سکردو شہر میں بجلی اور پانی کی کمی کا بھی مکمل ازالہ ہو کر ایک خوشحال اور آسودہ معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔
فدا ناشاد

شیئر کریں

Top