دشمن کے ایجنڈے پر چلنا جمہوری ہے تو میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا،قادر بلوچ

pic_1520451897_1.jpg

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے ناراض رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر دشمن کے ایجنڈے پر چلنا جمہوری ہے تو میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جی بالکل، اگر دشمن کے ایجنڈے پر چلنا، آئینی اور جمہوری ہے تو میں واقعی یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر عبدالقادر بلوچ آئینی اور جمہوری بنانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو انہیں گھر بیٹھ جانا چاہیے۔ احسن اقبال نے بھی کہا تھا کہ عبدالقادر بلوچ استعفی دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔
قادر بلوچ۔ ۔ ۔

شیئر کریں

Top