شین واٹسن کا پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

skysports-shane-watson-big-bash_5159725.jpg

پی ایس ایل میں 46میچز میں 32.40کی اوسط سے 1361رنز سکور کیے
سڈنی(آئی این پی)سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پروفیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جذباتی شین واٹسن نے آئی پی ایل کے آخری میچ سے قبل چنائی سپنر کنگز کے ڈریسنگ روم میں یہ اعلان کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واٹسن ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت جذباتی تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اس فرنچائز کے لیے کھیلنا ان کے لیے فخر کی بات تھی۔39 سالہ شین واٹسن نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی لیکن بگ بیش لیگ اور آئی پی ایل سمیت ٹی 20ٹورنامنٹ میں اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنا کیریئر 3874رنز ، 92وکٹوں اور 40کیچز کے ساتھ ختم کیا۔ واٹسن نے سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کے علاوہ اپنے آخری 4سال سڈنی تھنڈرز کے ساتھ گزارنے کے بعد گذشتہ سال بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے پی ایس ایل کے پانچوں ایڈیشنز کھیل کر 46میچز میں 32.40کی اوسط سے 1361رنز سکور کیے، انہوں نے یہ رنز 138.59کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے۔
اور 9نصف سنچریاں بھی سکور کیں ۔شین واٹسن نے 2002 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے آسٹریلیا کے لئے 10950بین الاقوامی رنز بنائے تھے اور کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑیوں میں سے ایک بنے۔

شیئر کریں

Top