چھینی ہوئی سیٹیں نہ ملیں تو عوام کی قیادت کرتے ہوئے دھرنا اسلام آباد لے جائینگے : بلاول بھٹو

g6.jpg

امجد کو وزیر اعلیٰ بنا کر دکھا ؤنگا


گلگت حلقہ ون میں فرقہ واریت کے ذریعے شکست دینے کی سازش کی گئی اسی طرح حلقہ ٹوکی جیتی ہوئی نشست پر رزلٹ تبدیل کر دیا گیا
گلگت بلتستان میں حیران کن دھاندلی کی گئی مگر اس کو روکنے کے ذمہ دار طبقے نے کوئی کردار ادا نہیں کیا،ہم اپنا حق لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،احتجاج اور دھر نے پورے ملک میں پھیلا دینگے
چیف الیکشن کمشنر نے میرے اور اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس کی بجائے حکومتی وزراکو غیرقانونی کام کرنے سے روکتے، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی غیرقانونی سرگرمیوں کی حمایت کی
گلگت(امتیاز تاج) چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور امجد کو وزیر اعلی بنا کر دکھاؤنگا ۔حلقہ ٹو کے نتائج کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنے سے خطاب میں کہا کہ دھاندلی کے زریعے ہمارے بارہ سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور حلقہ ون میں فرقہ واریت کے زریعے شکست دینے کی سازش کی گئی اسی طرح حلقہ ٹو کی جیتی ہوئی نشست پر رزلٹ تبدیل کر دیا گیا گلگت بلتستان میں حیران کن دھاندلی کی گئی مگر اس کو روکنے کے زمہ دار طبقے نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔جسکی وجہ سے انتخابات میں دھاندلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ ہم اپنا حق لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور یہ احتجاج اور دھرنے پورے ملک میں پھیلا دینگے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے پاس ایک شخص بی اس قابل نہیں کہ کوئی وزیر اعلی بن سکے۔وہ ہمارا کیا مقابلہ کرینگے ۔دھاندلی کرنے والے سنیں گلگٹ بلتستان کے لوگ وہ ہیں جنہوں نے ڈوگروں کو بگایا ہے اس لیے یہاں کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے پہلے علاقے کی تاریخ پڑھ لیں۔
بلاول بھٹو

گلگت(مہتاب الرحمن(چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا۔ اپنی پر جوش تقریر میں انہوںنے کہا کہ انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں لیکن سوائے ایک امیدوار کے باقی سارے جیالے پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مقتدر قوتوں نے یہ دیکھا کہ سیاچن سے لے کر گلگت تک عوام بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں تو وہ بوکھلا گئے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وزراکی غیرقانونی سرگرمیوں کی حمایت شروع کر دی جہا ں تک کہ چیف الیکشن کمشنر نے میرے اور اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس کی بجائے وہ حکومتی وزراکو غیرقانونی کام کرنے سے روکتے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن قوائد کی خلاف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی جی بی دورہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی متعدد نشستیں چرائی گئی ہیں لیکن کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس جگہ جہاں دھاندلی کی گئی ہے وہاں احتجاج کیا جائے گا۔ ہم نہ کسی کٹھ پتلی، کسی سلیکٹڈ یا سلیکٹرکو انتخابات چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سلیکٹرز کو یہ معلوم نہیں تھا جی بی میں پی ٹی آئی کا کوئی وجود ہی نہیں۔ یہاںتک کہ پی ٹی آئی نے تو اپنا وزیراعلی بھی نامزد نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص یہ جانتا ہے کہ جی بی کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی بی کے عوام نے ڈوگرہ راج سے اپنے حقوق چھینے تھے اور وہ ایک مرتبہ پھر اپنے حقوق چھین لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاستدانوں پر بھی بہت دبا ؤہوتا ہے اور مجھ پر بھی آپ کا بہت دباؤ ہے لیکن وہ سلیکٹرز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس حد تک آگے نہ جائیں کہ پیپلزپارٹی بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں اور اگر آپ کی چھینی ہوئی سیٹیں آپ کو نہیں ملتی تو وہ عوام کی قیادت کرتے ہوئے یہ دھرنا اسلام آباد لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے وہ کہیں نہیں جا رہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر یہ دھاندلی کا نتیجہ نہیں بدلا گیا تو وہ ایک انتہائی قدم اٹھائیں اور مشکل راستے کا اختیار کریں گے جو راستہ فتح کا راستہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اگر جی بی کے عوام کا فیصلہ نہ مانا گیا تو اس کے انتہائی مضر نتائج نکلیں گے۔
احتجاج

شیئر کریں

Top