گلگت بلتستان سستاہاؤسنگ سکیم ون ونڈوڈیسک عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

g17-2.jpg


روزانہ درجنوں افراد کاغذات کے جانچ پڑتال کیلئے سہولت کے حصول کیلئے ون ونڈو آپریشن ڈیسک سے استفادہ کرتے ہیں
تین دنوں میں 3 درجن کے قریب کیسز تیار کرکے سائلین کو حوالے کردئے گئے،عملے کی بہتر کار کردگی پر عوام کا خراج تحسین
گلگت (بادشمال رپورٹ) تحصیل آفس میں وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم کیلئے قائم کئے گئے ون ونڈو آپریشن ڈیسک عوام کے توجہ کا مرکز بن گیا ، روزانہ درجنوں افراد کاغذات کے جانچ پڑتال کیلئے ونڈو آپریشن کی سہولت کے حصول کیلئے ون ونڈو آپریشن ڈیسک سے استفادہ کرتے ہیں ، تین دنوں میں 3 درجن کے قریب کیسز تیار کرکے سائلین کو حوالے کردئے گئے ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشنگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر قائم کئے جانے والے کم آمدنی والے افراد کیلئے قائم سستا ہاوسنگ سکیم آپریشن ڈیسک عوام کے توجہ حاصل کرلیا، تین دنوں میں درجنوں کیسز کے کاغذی کاروائی مکمل کرلی گئی ، ون ونڈو ہاوسنگ آپریشن ڈیسک کاانچارچ سینئر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت منظور حسین اور عملہ عوام کی خدمت میں کوشاں ہے ، درخواست گزارو ںکے جانب ون ونڈو آپریشن ڈیسک میں کام میں تیزی لانے پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو تہنیتی پیغامات بھی دیتے نظر آتے ہیں کم وقت میں سائلین کے اہم کاغذات مکمل کرنا ڈیسک کا پیشہ وارانہ امور میں وسیع تجربہ کا نتیجہ قرار دیا ، محنت کشوں ، کم آمدنی والے آفراد سمیت سرکار ی ملازمین بھی وزیر اعظم ہاوسنگ سکیم میں کاغذات بنوانے کیلئے تحصیل آفس تشریف لاتے ہیں جہاں پر درکار کاغذات کے حصول کیلئے آپریشن ڈیسک شہریوںکو کلیئر معلومات اور انکی راہنمائی کرتے ہوئے مزکورہ کاغذات مکمل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں ترجمان شہر حکومت نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی شہر ی ، ملازم ، یا کم آمدنی والے محنت کش افراد کے ساتھ عملے کی جانب سے کوئی بھی شکایت ہو وہ براہ راست اسسٹنٹ کمشنر شکایات سیل الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر ایسے کسی بھی غیر زمہ دار اہلکار کے خلاف کاروائی کی جاسکے گی ترجمان نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ تحصیل کے کسی بھی اہلکار کے ذریعے کسی بھی کاغذی کاروائی کروانے سے اجتناب کرے ، تاکہ آ پ کو زحمت درپیش نہ ہو ، واضح رہے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم میں شامل ہونے کیلئے عوام کی بڑی تعداد اپنی اراضی کے کاغذات بنوارہے ہیں جسکی وجہ سے تحصیل میں روزازنہ سینکڑوں افراد کا آناجانا لگا رہتا ہے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور فیس ماسک ضرور استعمال کریں ۔تاکہ اس موذی وبا سے محفوظ رہ سکیں ۔
عوامی توجہ

شیئر کریں

Top