پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

pakistan-india-tension.jpg


ہندوستانی ہائی کمیشن کے ساتھ فہرست کا تبادلہ میں پاکستان میں قید بھارتی 49 شہری اور 270 ماہی گیر قیدی شامل
وزارت خارجہ میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرست 21 مئی2008 کے پاک بھارت معاہدے کے تحت دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 319 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کر دیا۔پاکستان میں قید بھارتی 49 شہری اور 270 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ہندوستانی حکومت نے بھارت میں 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی پاکستان کے حوالے کر دی۔بھارت میں 263 عام شہری اور 77 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔ وزارت خارجہ میں پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست دے دی۔
تبادلہ

شیئر کریں

Top