مچھ واقعے میں جو بھی ملوث ہو ا بچ نہیں پائیگا ترجمان بلوچستان حکومت

liaquat-shahwani-1.jpg

ملزمان کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، بلوچستان سے دہشت گردی کو تقریبا ختم کردیا گیا ہے، لیاقت شاہوانی
ملزمان کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بلوچستان سے دہشت گردی کو تقریبا ختم کردیا گیا،میڈیاسے بات چیت
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ملک دشمن عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مچھ واقعے میں(باقی صفحہ6بقیہ نمبر33)
جو بھی ملوث ہوا وہ بچ نہیں پائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بلوچستان سے دہشت گردی کو تقریبا ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمیداری حکومت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمنوں کو بلوچستان میں امن گوارہ نہیں ہے، بلوچستان میں ترقی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم نے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لیے600ارب کے پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی سازشوں کو ناکام بناتے رہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی

شیئر کریں

Top