بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ہزارہ برادری تدفین کرے کوئٹہ پہنچ جاؤنگا:وزیراعظم

Imran-khan.png

مچھ میں جب واقعہ ہوا تو وزیر داخلہ سمیت اپنے دو وفاقی وزیروں کو وہاں بھیجا، پوری قوم اور حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا دھیان رکھیں گے
ہم مطالبے بھی مان چکے ہیںلیکن ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح نہیں ہوتا ،سپیشل اکنامک زونز کی لانچنگ تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں ، بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، کراچی میں علما کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے چار بڑے واقعات کو رونما ہونے سے روکا۔ اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، جتنا ظلم ان پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا، مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کے گیارہ افراد کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا، ہمارے ہزارہ کے لوگ بڑی مشکل میں بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ اس سازش کا حصہ ہے جسے میں نے پہلے بتایا تھا، بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، کراچی میں علما کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے چار بڑے واقعات کو رونما ہونے سے روکا، کابینہ میں بتایا تھا کہ علما کو قتل کرکے انتشار پھیلایا جائیگا، بڑی مشکل سے ہم نے یہ آگ بجھائی۔ عمران خان نے کہا کہ مچھ میں جب واقعہ ہوا تو وزیر داخلہ سمیت اپنے دو وفاقی وزیروں کو وہاں بھیجا، پوری قوم اور حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا دھیان رکھیں گے، کل تک ہم ان کے تمام مطالبے بھی مان چکے ہیں، لیکن ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔
وزیر اعظم

شیئر کریں

Top