اپوزیشن کی ہرسازش ناکام ،حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب

usman-buzdar.jpg

ملک بھر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023تک پورے نہیں ہونگے
ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے
لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے،اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی ہے، حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے۔ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023 تک پورے نہیں ہوں گے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا، سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔
عثمان بزدار

شیئر کریں

Top