جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں، وزیر اعلی پنجاب

usman-buzdar.jpg

ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزکوبعض مخصوص شہروں پرخرچ کیاگیا،ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کونئی شناخت دیوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا ر کا بیان
لاہور( آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں، ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزکوبعض مخصوص شہروں پرخرچ کیاگیا،ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کونئی شناخت دی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا رنے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کابہت پوٹینشل موجودہے،شعبہ سیاحت کوترقی دیکرمعیشت کومستحکم کیاجاسکتاہے،ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پرمرکوزہے،اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا،عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزکوبعض مخصوص شہروں پرخرچ کیاگیا،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں،ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کونئی شناخت دی۔

شیئر کریں

Top