منی لانڈرنگ کیس،نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی

hamza-shahbaz.jpeg

حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں،نیب
لاہور (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے منی لانڈرنگ کیس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی اور کہا حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب )نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست پرجواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جس میں نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ، حمزہ شہبازکی ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست خارج ہو چکی، گزشتہ درخواست میں گرانڈز پر دوبارہ درخواست دائرکی گئی۔ نیب نے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نیمنی لانڈرنگ کی ،ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں، حمزہ شہباز نے نیب کی بدنیتی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، ان کی درخواست میں نیب پر الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون پریقین رکھنے والا ادارہ ہے ، نیب آئین کے تحت ہرشخص کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتا ہے ، حمزہ شہباز ودیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت تیزی سے جاری ہے، ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

شیئر کریں

Top