یوم پاکستان ملک بھر میں قومی وملی جوش و جذبے سے منایا گیا

23-March-Pakistan-Day.jpg

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میںیوم پاکستان قومی وملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل تھی ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی گئیں ۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ، آج کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے گئے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔

شیئر کریں

Top