پیراگون ریفرنس کی سماعت19 مئی تک ملتوی،خواجہ برادران دوبارہ طلب

Saad-Rafiq-768x432-1.jpg

لاہور (آئی این پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس کی سماعت انیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کرلیا۔ جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے خواجہ برادران کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت انیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق سمیت پانچ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔ جبکہ خواجہ برادرن پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔ نیب ریفرنس میں ملزمان پر پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے انسٹھ کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top