جعلی اکاونٹس اسیکنڈل،نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت

Murad-Ali-Shah-1.jpg

عدالت کی ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے دو، دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس اسیکنڈل میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے دو، دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے ایک روزہ استشنی کی درخواست دی گئی،ملزم علی ظفر کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے 2 ملزمان کو جاری سمن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے 2، 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

Top