فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

Fazal-ur-rehman-scaled.jpg

مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیئر کریں

Top