موٹر سائیکل پر بجلی کا تار گرگیا، 3افراد جاں بحق، باپ، بیٹا اور پوتا شامل

1222673-KHIElectricitytheftthroughKundaSystematWAPDAWiresMohammadAdeel-1478457235.jpg

ٹنڈو آدم (آئی این پی ) سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ کے تار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار اسٹنٹ کمشنر ہاوس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گیارہ ہزار وولٹ کا تار ان کے اوپر آ گرا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق تینوں افراد قریبی گاں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

شیئر کریں

Top