ایس او پیز پر عمل نہ کر کے ہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

5f8560979fd46.png

اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے تشویشناک کیسز 4ہزار 5 سے تجاوز کر گئے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کر کے ہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں بے حد اضافہ دیکھاجا رہا ہے اور تشویشناک کیسز 4ہزار 5سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہماراپڑوسی ملک شدید بحران کا شکار ہے، ایران میں روزانہ اموات 300سے زیادہ اموات ہورہی ہیں ، ہندوستان میں 1600سے زائداموات ہورہی ہیں ، احتیاطی اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے، تشویشناک کیسزگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہیں جبکہ آکسیجن کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے سپالائی متاثر ہوئی ہے ۔انھوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کر کیہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top