ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے،کوئی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،شاہد خاقان عباسی

240939_2413713_updates.jpg

حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں ،پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے، سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم کا پالیسی بیان
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے،کوئی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں ،پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ پالیسی بیان میں انہوں نے کہا ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے ،حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ،2017 میں بھی اسی طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ،پی ڈی ایم زور دیتی ہے کہ پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہے اگر اسے آئین اور عوامی خواہشات کے مطابق چلایاجائے۔

شیئر کریں

Top