سعودی جیلوں میں موجود 11سوپاکستانیوں کی جلد واپسی ہو گی، وزیر داخلہ

Shiekh-Rasheed.png

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجو د 1100قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہو گی، سعودی عرب سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں لیکن سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top