عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی، ترجمان(ن) لیگ

1404416-marriyumaurangzebcopy-1494245447.jpg

جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں، انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے، تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے، مریم اورنگزیب کا مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر بیان
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں، مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے، تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے، تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا، عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ، تاریخی میڈیا سنسرشپ تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔

شیئر کریں

Top