امریکہ نے سائبرحملے کے بعد پائپ لائن کی بندش پر ہنگامی حالت نافذ کردی

5464.jpg

ہیوسٹن (شِنہوا)امریکی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی پائپ لائن بند ہونے کے باعث 17ریاستوں اور ضلع کولمبیا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی جانب سے علاقائی ہنگامی اعلامیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے شکار علاقوں میں امداد فراہم کرنے والے موٹر کیریئرز اور ڈرائیوروں کے لئے ہنگامی حالت کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ پائپ لائن کے آپریٹر نے بتایا کہ سائبرسکیورٹی حملے کا پتہ چلنے کے دو دن بعدامریکہ کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل لے جانے والی مرکزی پائپ لائن آف لائن رہی۔ایک پریس ریلیز میں کلونیل پائپ لائن کمپنی نے بتایا کہ جمعہ کے روز سائبر سیکیورٹی حملے کی نشاندہی کے بعد اس نے پائپ لائن کے تمام آپریشنز کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

شیئر کریں

Top