‘پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے’

Rashid-Latif.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔

جیو کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی رہ جانے والے میچز ابو ظبی اور دبئی میں کروانے کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے اور ای سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کی اجازت سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔

شیئر کریں

Top