شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بناکر وائرل کردی

Rape-Victims.png

شکر گڑھ (آئی این پی) شکر گڑھ میں میکے سے سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بناکر وائرل کردی۔ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے جس میں شکرگڑھ کے علاقے ٹرپئی کی رہائشی خاتون رضیہ سلطانہ کو میکے سے سسرال جاتے ہوئے راستے میں تین ملزمان نے اغوا کرکے گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوبھی بنائی۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان خاتون کو رقم کیلئے مسلسل بلیک میل کرتے رہے تاہم رقم ادا نہ کرنے اور ملزمان سے دوبارہ ملاقات نہ کرنے پر انہوں نے واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سیانصاف کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب واقعے کی تفتیش کرنے والے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top