پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

3457.jpg

بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا، بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیاگیا۔بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے شرکت کی۔مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔
٭٭٭٭٭

شیئر کریں

Top