ن لیگ کے سینئرلوگ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انکی مشاورت ، راہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے ، رانا ثنااللہ

Rana-Sanaullah.jpg

مسائل میں گھری عوام کو موجودہ حکومت کے پیدا شدہ مسائل سے نجات دلائیں گے، اگلے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)تمام صوبوں اور مرکز میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، صدر (ن) لیگ پنجاب کی سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کے جتنے بھی سنیئر لوگ ہیں وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی ہمیشہ مشاورت ، راہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے ، مسائل میں گھری عوام کو موجودہ حکومت کے پیدا شدہ مسائل سے نجات دلائیں گے، اگلے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)تمام صوبوں اور مرکز میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر بیگم عشرت اشرف سابق مرکزی صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ (ن)، زیب جعفر ایم این اے و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ،بیرسٹر انوش جعفر اور چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)رحیم یار خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کے جتنے بھی سنیئر لوگ ہیں وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ہمیشہ مشاورت ، راہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے جس سے پارٹی کو ایک قوت اور طاقت ملتی ہے، پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آگے بڑھے گی ، مسائل میں گھری عوام کو موجودہ حکومت کے پیدا شدہ مسائل سے نجات دلائیں گے اور اگلے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)تمام صوبوں اور مرکز میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے تمام عہدیداران اور ورکرز ، مرکز سے لے کر صوبائی ضلعی ، تحصیل اور نچلی سطح تک کی تمام تنظیمیں الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ۔ سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ساتھ جعفر آباد فیملی کا اوڑھنا بچھونا ہے ، اچھے اور برے وقتوں میں ہماری فیملی کا پارٹی کے لیے بھرپور کردار رہا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی ایک مثالی کردار رہے گا۔

شیئر کریں

Top