آمریت کی باقیات رات دن سندھ کے مئنڈیٹ پر شب خون مارنے کے منصوبے بنا رہی ہے، سینیٹر مولابخش چانڈیو

Chandio.jpg

وفاقی وزرا سندھ میں گورنر راج کا راگ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے گا رہے ہیں، سندھ کے عوام نے مئینڈیٹ دیا ہے اور اس پر پہرہ دینا بھی جانتے ہیں، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آ باد (آئی این پی ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آمریت کی باقیات رات دن سندھ کے مئنڈیٹ پر شب خون مارنے کے منصوبے بنا رہی ہے،وفاقی وزرا سندھ میں گورنر راج کا راگ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے گا رہے ہیں، سندھ کے عوام نے مئینڈیٹ دیا ہے اور اس پر پہرہ دینا بھی جانتے ہیں، اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو سلیکٹڈ اور ان کے ہمنواؤں کو ہمیشہ سندھ سے نامراد ہی لوٹنا پڑے گا، پہلے دن سے کٹھ پتلی سرکار کو سندھ کی عوامی حکومت ہضم نہیں ہو رہی، پہلے گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد کی کوشش کی گئی، سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا اور پانی بند کیا گیا، ہر حربے میں ناکامی کے بعد اب پھر کٹھ پتلی وزرا پرانا راگ آلاپ رہے ہیں، مسلط کٹھ پتلی ٹولہ سندھ کی فجرچھوڑے اپنی وفاقی حکومت کی خیر منائے، عوام دشمن بجٹ کے اثرات آتے ہی یہ عوام کی غیض و غضب کا شکار ہوں گے، لوگ نالائق، نااہل اور کرپٹ حکمران ٹولے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

شیئر کریں

Top