پاکستان روس کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتا ہے،وزیرخارجہ

266638_479705_updates.jpg

روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں،شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتا ہے اور روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیرخارجہ نے دوطرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے تعلقات میں استحکام آیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا اور نئے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

Top