عاطف اسلم کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

Atif-Aslam-set-to-release-Raats-music-video.jpg

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ‘ انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی ہے۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کی نئی میوزک ویڈیو رفتہ رفتہ کے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں آنے کے بعد اب گلوکار عاطف اسلم کے انسٹا فالوورز کی تعداد بھی 6 ملین ہوگئی ہے۔عاطف اسلم کی انسٹا پروفائل پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اپنے انسٹا اکاونٹ سے 6 ملین فالوورز کے ساتھ 417 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں جبکہ ابھی تک گلوکار نے خود کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا ہے۔

شیئر کریں

Top