چین اور امریکہ کا تصادم سے بچنا دنیا کے لئے ضروری ہے: وزیراعظم سنگاپور

2020_7largeimg_2121744063.jpg

واشنگٹن(شِنہوا)سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے چین اورامریکہ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے موجودہ صورتحال کی بے چینی کو کم کر نے پرزور دیاہے ۔ایجنسی فرانس پریس (اے ایف ) کے مطابق لی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایسپین سکیورٹی فورم میں شرکت کے دوران یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں سے کہوں گا تیزی سے آگے بڑھنے سے پہلے ایک لمحہ کے لئے رک کر احتیاط سے سوچ لیں، یہ بہت خطرناک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ اس تصادم سے بچا جاسکے ، جو کہ دونوں فریقوں اور دنیا کے لئے تباہ کن ہوگا۔

شیئر کریں

Top