برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کا قتل دہشتگردی قرار، 25 سالہ نوجوان گرفتار

121100413_691b4d0c-d8fb-4657-9aa1-78864c988187.jpg

برطانوی پولیس نے کنزرویٹور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کےقتل کو دہشتگردی قرار دے دیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر واقعے کا انتہاپسندی سے مشتبہ تعلق ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس نے صومالیہ سے آبائی تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ برطانوی شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کو ان کے انتخابی حلقے میں سیاسی میٹنگ کے دوران چاقو کے پے در پے 17 وار کرکے قتل کردیاگیا تھا۔

شیئر کریں

Top